the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ

بیجنگ۔ ۷؍جون: (بی این ایس) چین نے ملک کے مسلم اکثریتی علاقے میں سرکاری ملازمین، طلباء اور بچوں کے رمضان کے روزے رکھنے پر روک لگا دی ہے۔ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان پیر سے شروع ہوچکا ہے، چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی سرکاری طور پر ملحد ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے شنجيان صوبے میں سرکاری ملازمین اور بچوں کے روزے رکھنے پر پابندی لگاتی رہی ہے۔غور طلب ہے کہ شنجيان صوبے میں ایک کروڑ مسلمان رہتے ہیں جس میں زیادہ تر مسلم اویغور اقلیت ہیں۔ اس نے پورے دن ہوٹلوں کو بھی کھلے رکھنے کا حکم دیاہے ۔ خطہ



میں اویغور اور ریاستی سیکورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی ہیں۔ چین نے وہاں اور ملک میں دیگر مقامات پر ہونے والے حملوں کے الزام ان دہشت گردوں پر عائد کئے ہیں جو وسائل سے مالا مال اس علاقے کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔حقوق کے گروپ کشیدگی کے لئے مذہبی اور ثقافتی پابندیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو کہ علاقے میں اویغور اور دیگر مسلم اقلیتوں پر لگائی جاتی ہیں۔ شنجيان صوبے میں بہت سے مقامی سرکاری محکموں نے گزشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹس پر رمضان المبارک کے دوران روزے پر پابندی کے احکامات والے نوٹس لگائے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.